بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی یکم فروری کو میرٹھ سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔پارٹی کی طرف سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ مایاوتی کل پنجاب
کے اپنے انتخابی دورے سے واپس آئیں گي جس کے بعد یکم فروری کو اتر
پردیش
میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔پروگرام کے تحت محترمہ مایاوتی کی پہلی انتخابی ریلی میرٹھ ضلع میں ٹی پی
علاقے کے ویدوياس پوری کے سیکٹر -2 میدان میں هوگي جبکہ علی گڑھ ضلع کے
بنادیوي علاقے کے جی ٹی روڈ واقع نمائش گاہ میں بی ایس پی صدر دوسری
انتخابی ریلی سے خطاب کریں گی۔